انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کے گرفتار مزید سولہ ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پیر 24 نومبر 2014 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے انکے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے سولہ ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عدالت کی جانب سے اس کیس کے چار مرکزی ملزمان بھٹہ مالک یوسف گجر،امام مسجد غلام حسین ،مہند جٹ اور حارث سمیت انتالیس ملزمان کو پہلے ہی جودیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے۔عدالت کی جانب سے جیل بھجوائے جانے والے ملزمان کی کل تعداد انسٹھ ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :