توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت کی ملزمہ آسیہ مسیح نے اپنی سزاءکے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

پیر 24 نومبر 2014 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آسیہ مسیح کی جانب سے جانب اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں بغیر ثبوت اور شواہد کے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ کاروائی کرنے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔آسیہ مسیح کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پہلے ہی مسترد کر چکا ہے جبکہ عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسکی توثیق کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :