قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کی ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے اس حلقے کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران نون لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگر اٹھائیس امیدواروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

پیر 24 نومبر 2014 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر کاروائی کی۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دے رکھی ہے اس حلقے کے کسی اور امیدوار نے اس حوالے سے درخواست دائر نہیں کی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل اس حلقے کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم جاری کر چکا ہے۔لہذا اس حلقے سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کے انتخابی ریکارڈ کی ہی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے دیگر امیدواروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال غیر قانونی ہے۔تایم ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پچیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔