Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے فل بنچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔

پیر 24 نومبر 2014 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب عمران خان کے تیس نومبر کو ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس سلسلے میں پولیس کو کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات ملتے ہی پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسہ شروع کر دیا ہے اور نہ صرف انہیں حراساں کیا جا رہا ہے بلکہ انکی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بناءپر مسترد کی جائے۔تاہم عدالت نے درخواست کو مزید سماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے پٹیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات