ھنگو میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

پیر 24 نومبر 2014 16:29

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء)ھنگو میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ھنگو کے علاقہ ابراہیم زئی کو نشانہ ناکام بناتے ہوئے علاقہ ملا آباد میں فائر کے لئے نصب شدہ 25کلو گرام وزنی میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا اِس حوالے سے ایس ایچ او ھنگو خان اللہ نے بتایا کہ پیر کے روز ھنگو کے نواحی علاقہ ملا آباد میں انچی جگہ پر میزائل کو علاقہ اِبراہیم زئی پر فائر کرنے کے لئے نصب کیا گیا تھا جو کہ اس کے ساتھ ٹائم بھی نصب تھا جس کاوزن 25کلو گرام تھا اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکوارڈ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر میزائل کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا دیا ،