اورکزئی ایجنسی میں سڑک کے کنارے میں نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ

پیر 24 نومبر 2014 16:29

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء)اورکزئی ایجنسی میں سڑک کے کنارے میں نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اِس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ براہم زئی کے علاقہ کاجو کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کے جانب سے سڑک کے کنارے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کر دیا گیا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا دھماکہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔