جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 72من بارودی مواد برآمد

پیر 24 نومبر 2014 16:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 72من بارودی مواد برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی صدر تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر شنبی شاہ روڈ پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا بارودی مواد پٹاخوں کی صورت میں کارٹون کے اندر پیک کیا گیا تھا ، پٹاخوں کی صورت میں برآمد ہونے والے بارودی مواد کی 48بوریاں پکڑی گئی ہیں، ہر بوری میں 3 کارٹون موجود تھے اور فی کارٹون کا وزن 20 کلو ہے جس کے مطابق ٹوٹل ملنے والا مواد 72 من ہے ، پولیس کے مطابق سنبی شاہ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے ، برآمد ہونے والے بارودی مواد کی مالیت 2 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ، پولیس نے بتایا کہ پٹاخوں کی صورت میں بلوچستان سے سندھ میں لایا جانا والا بارودی مواد بموں میں استعمال ہوسکتا تھا ، حدود کی پولیس کے اے ایس آئی خلیل احمد رند کی مدعیت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :