پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر جاوید انور آج سرگودھا پہنچیں گے

پیر 24 نومبر 2014 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر جاوید انور آج سرگودھا پہنچیں گے جہاں وہ شاہین آباد سے ملکوال تک ٹریک کی انسپکشن کرینگے جی ایم ریلوے خصوصی ٹرین کے ذریعے شاہین آباد اور وہاں سے سرگودھا سے ملکوال تک ریلوے ٹریک کا معائنہ کے علاوہ شاہین آباد سے ملکوال تک ریلوے ٹریک کی جانچ پڑتال کے علاوہ شاہین آباد‘ سرگودھا‘ بھلوال‘ پھلروان‘ پنڈ مکو‘ پکھووال اور ملکوال کے ریلوے اسٹیشنوں کی چیکنگ بھی کرینگے جبکہ نہروں پر بنائے جانیوالے پلوں کے علاوہ ریلوے پھاٹکوں کی بھی چیکنگ کرینگے ان کی آمد کے باعث ریلوے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ٹرینوں کی آمدو رفت کو ٹائم ٹیبل پر بنانے کیساتھ ساتھ دیگر تمام امور کو بھی بہتر بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :