سعودی حکومت نے عمرہ پراسیس شروع کردیا

پیر 24 نومبر 2014 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) سعودی حکومت نے عمرہ پراسیس شروع کردیا ہے ٹریول ایجنٹ عمرہ پر جانیوالے زائرین کو ای ٹکٹنگ نمبر اور اعتماد کمپنی سے ٹائم لیکر فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کے امور نمٹائیں گے سعودی حکومت کی جانب سے امسال عمرہ پر جانیوالے تمام زائرین جن کی عمر 13 سال سے 71 سال کے درمیان ہے ان پر فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کی شرط عائد کی گئی ہے سعودی کمپنیوں کی جانب سے امسال 1436 ھ کیلئے عمرہ کی اپروول کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹریول ایجنٹ اور ٹور آپریٹر کمپنیوں نے اپنی اپنی سعودی کمپنیوں سے عمرہ پر جانیوالے زائرین کی اپروول منگوانا شروع کردی ہے دوسری طرف سعودی سفارتخانہ نے عمرہ کی اپروول آنے کے بعد اعتماد کمپنی سے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کرانیوالے زائرین کو ملنے والے خصوصی کارڈز کے بعد ہی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اعتماد کمپنی نے امسال پر عمرہ پر جانیوالے زائرین کی آنکھوں کی سکیننگ اور فنگر پرنٹس کی مد میں 500 روپے فی کس فیس مقرر کی ہے ملک بھر میں اعتماد کمپنی کے 5 مراکز کام کررہے ہیں جس کے باعث جو عمرہ کا ویزہ پہلے اپروول آنے کے چار روز میں لگ جاتا اب 15 سے 20 روز میں لگا کریگا۔