”گو نواز گو“ کا نعرہ سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا

پیر 24 نومبر 2014 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) ”گو نواز گو“ کا نعرہ سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا‘ ڈاکٹرز نے جزوی ہڑتال کے موقع پر نئے ایم ایس ڈاکٹر نجم الحسن اور دیگر افسران کے سامنے ”گو نواز گو“ کے نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہراساں نہیں کرنے دینگے اگر غفلت اور لاپرواہی ہوتی تو اب تک ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جاتا صرف اپنے اوپر ہونیوالی تنقید سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں کی تحقیقات شروع کردیہ ہے حالانکہ اعلیٰ سطحیٰ ٹیم کے علاوہ دیگر کئی ٹیموں نے اب تک ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ آکسیجن کی فراہمی اور دیگر فراہم کی جانیوالی سہولیات کو درست قرار دیا ہے لیکن پھر بھی ڈاکٹروں پر تحقیقات کی تلوار لٹکا دی گئی ہے جس پر ڈاکٹروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گو نواز گو کے نعرے لگادیئے۔