وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر چلڈرن ہسپتال کے پروفیسر اور ڈی ایم ایس خواتین سمیت تین رکنی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی

پیر 24 نومبر 2014 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر چلڈرن ہسپتال کے پروفیسر اور ڈی ایم ایس خواتین سمیت تین رکنی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی ہے جو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسری روم کے علاوہ ڈاکٹرز اور عملے کی تربیت کیساتھ ساتھ تمام امور کا جائزہ بھی لے رہی ہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے حکم پر لاہور چلڈرن ہسپتال کے پروفیسر اور دو ڈی ایم ایس خاتون سمیت ایک ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کی نرسری وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں پر کام کرنیوالے ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کو ضروری ہدایات بھی دیتے رہے اور نرسری روم میں زیر علاج بچوں کا بھی معائنہ کیا۔