صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز‘ افسران اور عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے ای مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے اقدامات شروع

پیر 24 نومبر 2014 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز‘ افسران اور عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے ای مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے تمام سرکاری ہسپتالوں‘ ٹی ایچ کیو‘ بنیادی مراکز ‘رورل ہیلتھ سنٹروں پر بائیو میٹرک سسٹم مہیا کرنے کا فیصلہ‘ دفاتر میں ڈیجیٹل میپ اینڈ ڈیش بورڈ لوکیٹر سسٹم نصب کئے جائینگے ‘محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ سنٹر ریفارمز پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کے باوجود بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے تھے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات نا پید ہونے کی سہولیات کے پیش نظر حکومت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ای مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ ٹی ایچ کیو ‘ 117 بنیادی مراکز صحت‘ 14 رورل ہیلتھ سنٹروں کی مانیٹرنگ کیلئے ان میں بائیو میٹرک سسٹم مہیا کرکے ان میں ای ڈی او‘ ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفاتر میں ڈیجیٹل میپ اینڈ ڈیش بورڈ لوکیٹر سسٹم نصب کئے جائینگے جس کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر پروگرام کی ویب سائٹ کے ذریعے اس حوالہ سے براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی کسی بھی سنٹر کی صورتحال کے مطابق تصاویر اور لوکیٹر سسٹم کے ذریعے آفیسر کی موجودہ پائی جانیوالی خامیوں‘ مشکلات کے حل کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کرکے اقدامات بھی کئے جاسکیں گے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی ٹیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے عملے کی تربیت اور دیگر ابتدائی امور کا جائزہ لے گی۔