ڈاکٹروں کی ہڑتال کی خبر سنتے ہی اچانک ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان ہسپتال آن پہنچے

پیر 24 نومبر 2014 16:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) ڈاکٹروں کی ہڑتال کی خبر سنتے ہی اچانک ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان ہسپتال آن پہنچے نئے تعینات ہونیوالے قائمقام ایم ایس ڈاکٹر نجم الحسن ‘ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کو میٹنگ میں لے جانے کیلئے قائل کرتے رہے گزشتہ روز پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹروں پر مقدمات کی افواہوں پر بازگشت پر جزوی ہڑتال کی گئی اور حکومت کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ابھی پی ایم اے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے ہسپتال کیلئے ایک انکیوبیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا قائمقام ایم ایس ڈاکٹر نجم الحسن ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات کو ڈی سی او سرگودھا کیساتھ ملاقات کیلئے قائل کرتے رہے مگر ڈاکٹرز اور میڈیا کو بریفنگ دی جانے کے باعث ڈاکٹر سکندر حیات ڈی سی او سرگودھا سے ملاقات نہ کرسکے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا نرسری وارڈ میں بچوں کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا ڈی ایچ کیو کیلئے 20 انکیوبیٹرز کا اعلان کیا تھا لیکن ڈی سی او سرگودھا کی جانب سے صرف ایک انکیوبیٹر کا اعلان سن کر ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز و عملہ حیرت زدہ ہوگئے۔