سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

پیر 24 نومبر 2014 16:07

سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے16ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران قصور پولیس نے16ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھٹہ مالک سمیت چاروں مرکزی ملزمان کو 14روزہ اور 39ملزمان کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :