Live Updates

عمران خان کی این اے 122سے (ن) ،پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر 28امیدواروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہ کرنیکی استدعا مسترد

پیر 24 نومبر 2014 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کی ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے انتخابی ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگر 28امیدواروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔سیشن کورٹ میں ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان نے این اے 122میں انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دے رکھی ہے۔ اس حلقے کے کسی اور امیدوار نے اس حوالے سے درخواست دائر نہیں کی ۔ الیکشن ٹربیونل اس حلقے کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم جاری کر چکا ہے لہٰذااس حلقے سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کے انتخابی ریکارڈ کی ہی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔ ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پچیس نومبر تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات