پاک افغان سرحد طور خم کشیدگی کے باعث ایک گھنٹہ بند ،کامیاب مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

پیر 24 نومبر 2014 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاک افغان سرحد ایک بار پھر طور خم کے مقام پر کشیدگی کے باعث ایک گھنٹہ بند رہی،کامیاب مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، افغان حکام نیکسٹم ٹرمینل کے ڈیزائن پر اعتراض کے بعد طور خم پاک افغان بارڈر بند کر دیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوپاک افغان سرحد طور خم کے مقام پر کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی جسے ایک گھنٹے کے کامیاب مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان حکام نے کسٹم ٹرمینل کے ڈیزائن پر اعتراض کے بعد طور خم پاک افغان بارڈر بند کر دیاتھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کسٹم ٹرمینل کے ڈیزائن پر افغان حکام کے اعتراض پر کشیدگی پیدا ہو گئی جس پر افغان حکام نے طور خم پاک افغان بارڈر بند کر دیا۔بارڈر بندہونے کی وجہ سے بارڈر کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پاکستانی حکام نے بھی کشیدگی کے باعث بارڈر پر تعمیراتی کام روک دیا۔ پاک افغان بارڈر پر طور خم حکام اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے اور اس کے ایک گھنٹے بعد پاک افغان بارڈر کو کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :