وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

پیر 24 نومبر 2014 15:46

وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں وزیراعظم نوا زشریف قوم سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کی ریکارڈنگ جاری ہے اور بیرون ملک روانگی سے قبل ہی وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیاہے ۔ خطاب میں قوم کو موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اعتماد میں لیاجائے گا ۔ بتایاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے الزامات اور دھرنوں کی صورتحال ، 30نومبر کے تحریک انصاف کے جلسے پر بھی کھل کر بات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ آج شام یا کل کسی بھی وقت وزیراعظم کا خطاب نشر کیے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :