مذہبی تہوار شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے ہندو یاتریوں کا وفد کل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا

پیر 24 نومبر 2014 15:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ہندو دھرم کے مذہبی تہوار شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے ہندو یاتریوں کا وفد کل منگل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا ۔واہگہ بارڈ پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام ہندو یاتریوں کااستقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادئیگی کیلئے کٹاس راج چکوال جائیں گے جہاں وہ شیوراتری کی عبادت کریں گے۔ اسکے بعد ہندو یاتری لاہور آئیں گے اور کرشنا مندر میں پوجا کریں گے ۔ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :