آڈیٹر جنرل کی برطرفی کیلئے دائر کردہ ریفرنس کا جائزہ لینے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جمعرات کوہوگا

پیر 24 نومبر 2014 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کی برطرفی کیلئے دائر کردہ ریفرنس کا جائزہ لینے کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جمعرات کوہوگا،بلند اختر راناجوڈیشل کونسل کے اجلاس میں پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو ہو گا جس میںآ ڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو طلب کیا گیا ہے ۔جوڈیشل کونسل میں آڈیٹرجنرل اختر بلند رانا کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں اختربلندرانا پرکرپشن اورتعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں