اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس پرسوں کھٹمنڈو میں شروع ہوگی ، وزیراعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

پیر 24 نومبر 2014 15:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس پرسوں بدھ کوکھٹمنڈو کو شروع ہوگی ، وزیراعظم نواز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ 26‘ 27 نومبر کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کے تمام اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی ہوگی‘ جنوبی ایشیاء اکیسویں صدی کیلئے عالمی معیشت کا انجن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف خود پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس جوکہ 26‘ 27 نومبر کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہوگی اس کامرکزی موضوع ”امن و ترقی کیلئے خطے کی بھرپور یکجہتی“ ہے پاکستان سارک تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء 21 ویں کیلئے عالمی معیشت کا انجن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :