دبئی: اسحاق ڈار نے سکوک بانڈ کے اجراء کے لئے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا

پیر 24 نومبر 2014 14:47

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سکوک بانڈ کے اجراء کے لئے دبئی میں ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ سکوک بانڈ جاری ہونے سے 31 دسمبر تک ذر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آج دبئی میں مالی مشیروں سے ابتدائی ملاقاتیں کیں۔ وزیر خزانہ کل ابو ظہبی میں سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلامک بانڈ کو سکوک بانڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ 26 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ سکوک بانڈ کے اجراء سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ سکوک بانڈ جاری ہونے سے 31 دسمبر تک ذرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ سکوک بانڈ کے علاوہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے بھی 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی 2 اقساط ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :