سارک کانفرنس، پاکستانی اور بھارتی تاجر معاہدوں کیلئے پرامید

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی متوقع ہے،سارک چیمبر آف کامرس

پیر 24 نومبر 2014 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سارک چیمبر آف کامرس نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی متوقع ہے جبکہ دونوں ممالک کے تاجر تجارتی معاہدوں کیلئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

26 اور 27 نومبر کو ہونیوالی سارک کانفرنس میں تاجروں کوخطے کی ترقی کیلئے کئی اہم معاہدوں کی امید ہے جن میں سرمایہ کاری، موٹر وہیکل ،نان ٹیرف بیریرزو دیگر معاہدے شامل ہیں۔

کانفرنس میں سارک ممالک کے درمیان بذریعہ ٹرین تجارتی معاہدے کابھی امکان ہے۔ 18ویں سارک چیمبر کانفرنس میں سارک ڈویلپمنٹ بینک کا قیام بھی زیر غور آئے گا جس سے خطے کے ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :