بیک چینل کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں، رانا ثناء اللہ
پیر 24 نومبر 2014 14:37
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے کنٹینر پر مذاکرات کرتی تھی اب بیک چینل کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں اگر عمران خان اور ان کی جماعت تیس نومبر کو پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں قانون کے دائرے میں رہ کر جلسہ کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ سے ایک وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق رجوع کرنا ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پولیس سٹیشن کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کی سیاست کو ختم کرتے ہوئے ملک کے آئین اور اس کے تحت چلنے والے نظام کو قبول کرکے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے اور یہی ان کیلئے ایک بہترین راستہ تھا اب طاہرالقادری عوام کے سامنے بھکر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں جلسہ بھی کرچکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.