پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کے وزارت اور کنوینئر شپ سے استعفے کے بعد نہ ہوسکا

پیر 24 نومبر 2014 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کے وزارت اور کنوینئر شپ سے استعفے کے بعد نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہونا تھا۔ اجلاس میں عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور الیکشن آرڈر اور الیکشن سینٹ آرڈر کے امور کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی علیحدگی کے بعد انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔ زاہد حامد اب صرف رکن قومی اسمبلی کے فرائض سرانجام دیں گے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ حکومت وزارت قانون کی حتمی رائے کے بعد کرے گی۔ واضح رہے کہ زاہد حامد کو سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ایمرجنسی لگانے کے معاملے میں شریک ملزم ٹھہرایا گیا تھا اور اب اس معاملے پر حکومت نے حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انہیں بری الذمہ قرار دیتی ہے یا پھر انہیں گناہگار ثابت کرتی ہے۔