بحرین، پارلیمانی، بلدیاتی انتخابات میں اخوان کو شکست،،ملک کے دیگر 34 حلقوں میں پولنگ ہفتے کو ہو گی

پیر 24 نومبر 2014 14:14

منامہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) خلیجی ریاست بحرین میں چھ حلقوں میں پہلے مرحلے میں پارلیمانی اور بلدیاتی اتنخابات میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آزاد امیدوار اور سلفی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی،ملک کے دیگر 34 حلقوں میں پولنگ آئندہ ہفتے کے روز ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی پولنگ میں ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 5 فیصد رہا جس سے یہ انداز ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے بعض گروپوں کی جانب انتخابی کے بائیکاٹ کے حق میں دیے گئے فتاویٰ بے زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئے ہیں اور عوام نے پورے جوش اور جذبے کے تحت انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے۔

ماہرین کے خیال میں بائیکاٹ گروپ کی جانب سے چلائی گئی مہم کے نتیجے میں ٹرن آؤٹ پر 16 فیصد فرق پڑا ہے کیونکہ 2010ء کے انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ 67 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پہلے چھ حلقوں میں ہونے والی پولنگ میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پرسلفیوں کی نمائندہ جماعت "الاصالہ" کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ پولنگ کے پہلے مرحلے میں چار آزاد اور دو سلفی جماعت کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اخوان المسلمون کی نمائندہ "المنبر" اور اہل تشیع کے الفتاح الائنسکا کوئی ایک امیدوار بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک سخت سیاسی تناؤ سے گذر رہا ہے۔ ملک کی نمائندہ اہل تشیع کی جماعتوں نے حالیہ انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :