سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر مرلی دیورا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،صدر ،وزیراعظم ،سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کا اظہار افسوس

پیر 24 نومبر 2014 14:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مرلی دیورا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،وزیراعظم نریندر مودی ،صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما مرلی دیورا صبح کے وقت انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

انھوں نے سوگوران میں بیوی ،دو بیٹے چھوڑے ۔2 روز قبل انھیں بریچ کینڈی ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔دیورا کو اپنے آخری سیاسی دور میں گاندھی خاندان کے قریبی کے طور پر جانا جاتا تھا۔وہ پٹرولیم کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔انھوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1975 کے انتخابات سے کیا۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی وزیر کی آخری رسومات میں کانگریس کے تمام سینئر رہنما شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی ،صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں مرلی دیورا کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرلی دیورا بہت زیادہ ملنسار شخص تھے نکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :