بنگلہ دیش، جنگی جرائم کی خصوصی عدالت نے عوامی لیگ کے سابق رہنما مبارک حسین کو سزائے موت سنا دی

پیر 24 نومبر 2014 14:14

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی خصوصی عدالت نے عوامی لیگ کے سابق رہنما مبارک حسین کو سزائے موت سنا دی ۔پیر کو بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جنگی جرائم کی خصوصی عدالت نے عوامی لیگ کے سابق رہنما مبارک حسین کو 1971 کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلا ف جرائم کا ارتکاب کرنے پر موت کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس ایم عنایت الرحیم کی سربرائی میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے تین رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ مبارک حسین کو پھانسی دی جائے گی ۔

ٹربیونل کا کہنا تھا کہ مبارک حسین عائد کردہ پانچ الزامات میں سے دو میں مجرم پائے گے ہیں۔حسین پر الزام ہے کہ انھوں نے 22 اگست 1971کو ضلع برھامین باریا میں 33 افراد کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :