Live Updates

تحریک انصاف نے ٹکٹ ہولڈروں کی30نومبر کے جلسہ میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا

پیر 24 نومبر 2014 14:13

تحریک انصاف نے ٹکٹ ہولڈروں کی30نومبر کے جلسہ میں شرکت کو لازمی قرار ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈروں کی30نومبر کے جلسہ میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا۔تمام ٹکٹ ہولڈر پارٹی کی جانب سے ذمہ لگائے جانے والے عوامی شرکت کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کریں گے۔گرفتاری اور نظر بندی سے بچنا لازمی ہے۔گرفتاری کو جلسہ سے جان بوجھ کر غیر حاضری سمجھا جائے گا۔

جو اگلے انتخابی ٹکٹ کے لئے سب سے بڑی کمزوری بن سکتا ہے۔ بیرون ملک گئے ہوئے ٹکٹ ہولڈروں کو فوری وطن واپسی کی ہدائت۔ جس نے پی ٹی آئی میں آنا ہے وہ اسلام آباد جلسہ سے پہلے آ جائے اور اپنی عوامی قوت شو کرے۔ بعد میں آنے والے ٹکٹ کے حوالے سے بیک بینچر ہوں گے۔ٹکٹ ہولڈروں کو ہدایات جاری۔ ذرائع کے مطابق کہ عمران خان اپنے30نومبر کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ کو ہر صورت عوامی شرکت کے حوالے سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انکی جانب سے پارٹی کے تمام راہنماوٴں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈروں کے ذمے عوامی شرکت کے ٹارگٹ لگائے جانے کے بعد انکو چیک کرنے کا بھی منظم نظام بنا دیا گیا ہے۔ ٹکٹ ہولڈروں کو کہا گیا ہے کہ وہ عوامی شرکت کے حوالے سے ذمہ لگائے جانے والے ٹارگٹ کے ساتھ ہر صورت جلسہ میں شریک ہوں کسی بھی ٹکٹ ہولڈر کی گرفتاری یا نظر بندی کو جلسہ سے غیر حاضری تصور کیا جا ئے گا۔

جو اگلے انتخابی ٹکٹ کے حوالے سے ایک بڑی کمزوری بن سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو راہنما اور ٹکٹ ہولڈر بیرن ملک ہیں انکو بھی فوری وطن واپسی کی ہدائت کر دی گئی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور ق لیگ سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں جن کے افراد پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں انکو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ30نومبر سے پہلے پارٹی میں شامل ہو کر اپنی عوامی قوت کا عملی مظاہرہ کریں بعد میں شامل ہونے والے ٹکٹ کے حوالے سے بھی ”بیک بینچر“ تصور ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات