ہر شخص اپنے شعبے میں کام کرے، دوسروں کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ملک ترقی کرجائے گا، توانائی کے بحران، شدت پسندی، دہشتگردی اور بدعنوانی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ،بجلی کی کمی نے عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ، نیشنل سیکورٹی کے لئے مسائل پیدا کئے، پاکستان میں توانائی پیدا کرنے کے قدرتی ذرائع موجود ہیں، ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے تعلیمی ادارے تحقیقی عمل شروع کریں، ترقی کا راستہ یہ ہے کہ مغرب کی تقلید نہ کی جائے، تعلیم و تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، پوری قوم کرپشن کے خلاف جہاد کرے، بدعنوان عناصر کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے

صدر مملکت ممنون حسین کا ائر یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس آن انرجی سسٹم اینڈ پالیسز کے افتتاحی سیشن سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنے شعبے میں کام کرے، دوسروں کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ملک ترقی کرجائے گا، توانائی کے بحران، شدت پسندی، دہشتگردی اور بدعنوانی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے،بجلی کی کمی نے نہ صرف عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ، نیشنل سیکورٹی کے لئے بھی مسائل پیدا کر دئے ہیں، پاکستان میں توانائی پیدا کرنے کے بہت سے قدرتی ذرائع موجود ہیں، ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے تعلیمی ادارے تحقیقی عمل شروع کریں، ترقی کا راستہ یہ ہے کہ مغرب کی تقلید نہ کی جائے، زیادہ سے زیادہ تعلیم و تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، ہر شخص اپنے اپنے شعبے میں محنت کرے اور دوسروں کے کام میں مداخلت نہ کرے، پوری قوم کرپشن کے خلاف جہاد کرے اور بدعنوان عناصر کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو ائر یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس آن انرجی سسٹم اینڈ پالیسز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہمارے تعلیمی اداروں میں تحقیق کی روایت کمزور ہوگئی ہے۔ اسی کی وجہ معاشرتی تنزل ہے۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ تحقیق کو فروغ دیا جائے اور دنیا کی بڑی اور اچھی یونیورسٹیوں سے اپنی یونیورسٹیوں کی تحقیق وتعلیم کو جانچا جائے۔

انھوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا پچاس فیصد ہیں۔ انھیں قومی ورک فورس کا حصہ بننا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے خواتین اپنی دلچسپی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔ لیکن اپنے اسلامی اور پاکستانی تشخص کو ہمیشہ برقرار رکھیں اور مغرب کی اندھی تقلید نہ کریں۔ اسی کے ذریعے علامہ اقبال اور قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر ممکن ہوگی اور پاکستان ترقی کرے گا۔

کانفرنس سے ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ، ائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ائروائس مارشل ?ر? فائز عامر، چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار، چئیرمین کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر افضال ملک نے بھی خطاب کیا۔ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے صدر مملکت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔