مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جمہوریت کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے،شوکت بخشی

پیر 24 نومبر 2014 14:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ نے پارٹی کے سیاسی کارکنوں کے بدلے انکے بزرگ والدین اور دوسرے رشتہ داروں کو گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزای کے رہنماؤں کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائیوں سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی جمہوریت کے چہرے سے نقاب اتر گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر میں فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز انکے گھر پر چھاپہ مار اور انکے معمرا ور علیل والد غلام محمدبخشی کو گرفتار کرکے بمنہ تھانہ میں نظربند کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ کے ایک اوررہنما الطاف خان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے خلاف بھارتی پولیس اور قابض انتظامیہ کا کریک ڈاؤن دراصل اس بات کا اعلان ہے کہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں آزادی پسند جماعتوں کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں۔

متعلقہ عنوان :