بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدمات کرے،مفتی سعید

پیر 24 نومبر 2014 14:03

جموں (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرپرست مفتی محمد سعید نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مختلف حیلوں اور بہانوں کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے مفتی سعید نے بانیہال، ڈوڈہ، بھدرواہ اور کشتواڑ میں مختلف یلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی حکومت کو سیاسی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور دیرینہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے کشمیر کے عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہابھارتی قیادت کوجموں و کشمیر کے عوام کے امن اور جمہوریت کے جذبات کااحترام کرنا چاہیے ۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے نہ صرف پاکستان بلکہ حریت قیادت سمیت تمام فریقین کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرے تاکہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق بلا تاخیر حل کیا جاسکے ۔