کشمیری انتخابی ڈھونگ کا مکمل بائیکاٹ کریں،مشتاق الاسلام کا کشمیریوں کیلئے پیغام

پیر 24 نومبر 2014 14:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشتاق الاسلام نے بانڈی پورہ اور گاندر بل کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ڈھونگ کا مکمل بائیکاٹ کریں جس کا پہلا مرحلہ کل منگل سے شروع ہو رہا ہے مشتاق الاسلام نے جو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بارہمولہ سب جیل میں نظربند ہیں ایک پیغام میں دونوں اضلاع کے عوام پر زوردیا کہ وہ انتخابی ڈرامے سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

مشتاق الاسلام نے کہاکہ ڈھونگ انتخابات میں ووٹ ڈالنا کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فروخت کرنے کے مترادف ہو گا اور اس سے جاری جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچے گا ۔ ادھرمسلم دینی محاذ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مو جو دہ انتخابی ڈھونگ نام نہاد کشمیر اسمبلی کے ممبران منتخب کرنے کے لئے کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامیان جموں و کشمیر کا فریضہ ہے کہ ایمان و توحید کا مظاہرہ کرکے موجودہ انتخابابی عمل سے دور رہ کر اس کا عملی طور بائیکاٹ کریں۔