بھارت نے دنیا کی سب سے پستہ قد گائے رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 24 نومبر 2014 14:02

بھارت نے دنیا کی سب سے پستہ قد گائے رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بھارت نے دنیا کی سب سے پستہ قد گائے رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔چھ سالہ گائے بھارتی ریاست کیرالہ کے کسان کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق بچھڑا نہیں، پوری گائے، عمر 6 سال لیکن قد صرف 61.5 سینٹی میٹر، شہرت نے سرحد پار کی تو بین الاقوامی ماہرین بھی معائنے کیلئے کیرالہ پہنچے، ریکارڈ بک میں جگہ دینے سے قبل ہر زاویے سے تصاویر لی گئیں اور اچھی طرح مشاہدہ ہوا۔گنیز بک نمائندے مطمئن ہوئے تو مانکیام نامی گائے کو دنیا کی سب سے پستہ قد گائے قرار دیدیا۔مانکیام سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی 69 سیٹی میٹر طویل گائے کے پاس تھا۔

متعلقہ عنوان :