امریکہ‘معلمہ پر شاگرد کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

پیر 24 نومبر 2014 13:57

امریکہ‘معلمہ پر شاگرد کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

نیوجرسی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)امریکی پولیس نے ریاست نیو جرسی کے ایک ہائی اسکول کی خاتون سائنس ٹیچر کو حراست میں لیا ہے جس پر اپنے ایک سولہ سالہ طالب کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق حراست میں لی گئی 21 سالہ اسکول معلمہ لینڈا حرڈان کا آبائی تعلق شام سے ہے لیکن اس کی اپنی پیدائش امریکا ہی کی ہے۔

اس نے طالب علم پر جنسی حملے سے ایک ہفتہ قبل ریاست نیو جرسی میں" مانچسٹر ریجنل ہائی اسکول" میں جوائننگ دی تھی لیکن ایک ہفتے کے اندر اندر اس نے اسکول میں چاند چڑھا دیا۔پولیس نے اسے گذشتہ جمعہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے گئے لڑکے کے والد کی درخواست پر حراست میں لیا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے 16 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نیو جرسی کے پبلک پراسیکیوٹر کامیلیا والڈیز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ کا مرکزی کردار ایک باپردہ مسلمان خاتون معلمہ ہیں اور وہ اس شرمناک کھیل کی تفصیلات بتانے سے بھی قاصر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ لڑکے کے والدین کی درخواست پرلینڈا نامی خاتون ٹیچر کو حراست میں لے کر"پیسک" جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ عدالت نے اس کی رہائی کے لیے اڑھائی لاکھ ڈالر ضمانت کی رقم مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی میڈیا میں لینڈا کے جرم اور اس کی سزا کے بارے میں بھی بحث جاری ہے۔ ماہرین کے خیال میں اس نے تین الگ الگ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اسے تینوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

جو کہ مجموعی طور پر 16 سال قید کی شکل میں دی جا سکتی ہے۔اس پر پہلا الزام ایک کم عمر لڑکے پر جنسی حملے کا ہے۔ اس پر اسے 10 سال قید ہو سکتی ہے۔ دوسرا طالب علم کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا ہے جس پر پانچ سال اور تیسرا مجرمانہ جنسی اتصال کا عاید کیا گیا ہے جس کی کم سے کم سزا 18 ماہ ہے جوکہ مجموعی طور پر 16 سال تک ہو سکتی ہے۔امریکا میں عموما اس عمر کا ہر شخص سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے لیکن لینڈا کا کسی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کوئی صفحہ نہیں مل سکا۔ لینڈا نے اپنے ہی طالب کو اسکول سے کچھ فاصلے پر گاڑی میں جنسی طور پر ہراساں کیا