صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی پکتیکا بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشتگردی پاکستان،افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے:وزیراعظم نوازشریف

پیر 24 نومبر 2014 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) افغانستان کے صوبے پکتیکا میں والی بالی ٹورنامنٹ کے دوران خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے اپنے پیغام میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ لوگوں اور افغان حکومت سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے اور دونوں ملک اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔