وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 24 نومبر 2014 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال ،جس میں آپریشن ضرب عضب اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سکیورٹی کی داخلی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر بھی بات کی گئی۔