وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی عوامی مسائل کے حل کیلئے کل لاہور میں کھلی کچہری لگائیں گے

پیر 24 نومبر 2014 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پروزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی آج ( منگل ) دن گیارہ بجے لیسکوآفیسرزکلب ملتان روڈ سید پور، نزد سید پور گرڈاسٹیشن لاہورپر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس کھلی کچہری میں عوام کے بجلی کے بلوں اوردیگرامور سے متعلق شکایات کا ازالہ کیاجائے گا تاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو راؤ ضمیر الدین نے کہاہے کہ وزیر مملکت عابد شیر علی کی طرف سے کل منگل لگائی جانے والی کھلی کچہری میں تمام افسران موجود ہوں گے ، گھریلو اور کمرشل سمیت تمام صارفین کھلی کچہری میں آسکتے ہیں جن کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اوور بلنگ پر بل اور کنکشن نہ لگنے کی صورت میں ڈیمانڈ نوٹس اپنے ہمراہ لائیں ۔

متعلقہ عنوان :