کراچی پولیس کی کارروائی، دہشت گرد سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 24 نومبر 2014 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابقشاہراہ نور جہاں پولیس نے چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلبرگ چوہدری اسد کے مطابق گرفتار دہشت گرد پکار خان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسرے واقعے میں سینٹرل زون پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرتے ہوئے دو کار لفٹرز کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی 10گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

کار لفٹر متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ائک اور واقعے میں شرافی گوٹھ پولیس نے چھاپہ مار کر موبائل فون کی دکان لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔