قومی جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے کل سے شروع ہوں گے

پیر 24 نومبر 2014 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے کل منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے شیڈول کے مطابق بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ 25 نومبر ‘ چوتھی جونیئر جوڈو چیمپئن شپ 26 نومبر جبکہ 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ 27 اور 28 نومبر کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ کا پاکستان واپڈا، چوتھی جونیئر چیپمیئن شپ کا پاکستان آرمی اور پانچویں بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔