20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

پیر 24 نومبر 2014 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیراہتمام 20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے شروع ہوگی، پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)