کراچی ،اورنگی ٹاوٴن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق

پیر 24 نومبر 2014 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) اورنگی ٹاوٴن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن عبدالوحید جاں بحق ہو گیا۔ قیوم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی چشتی نگر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

عباسی شہیدہسپتال میں میڈیا سے بات چیت میں ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہاکہ اورنگی کے علاقے میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں۔ حکومت اور رینجرز اورنگی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاوٴن میں ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کی مذمت کی ہے۔ صوبے میں قتل اور دہشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں لیکن حکومت سورہی ہے۔