کراچی،عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی صدر کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پردھرنا ختم کر دیا

پیر 24 نومبر 2014 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے اورنگی ٹاوٴن میں قتل ہونے والے اے این پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیا الدین کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پردھرنا ختم کر دیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی ڈسڑکٹ ویسٹ کے مقامی رہنماء ڈاکٹر ضیا الدین کو گذشتہ روز اورنگی ٹاوٴن میں نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے ہوئے مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کے بعد کھڑے ہوکر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ڈاکٹر ضیاء الدین کے قتل کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہرعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے این پی کے رہنماوٴں اور کارکنان نے ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور راشد ربانی نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شریک رہنماوٴں سے ملاقات کی۔

پولیس حکام اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے نمائندگان نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے مطالبے کو پورا کیا جائے گااور دودن بعد اے این پی کے رہنماوں کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات بھی ہوگی۔حکومتی ارکان کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اے این پی کے رہنماوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد دھرنے کے شرکاء پر امن طور پرمنتشرہوگئے۔

متعلقہ عنوان :