ننکانہ صاحب کی عدالت کا اشتعال انگیز تقریر کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پیر 24 نومبر 2014 12:31

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ننکانہ صاحب کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔پیر کو ننکانہ صاحب کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نے دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے میں جو اشتعال انگیز تقریر کی۔ وہ ریاست سے بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :