اٹلی کی پہلی خاتون خلانورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئی
پیر 24 نومبر 2014 11:47
رو م (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)اٹلی کی پہلی خاتون خلانورد سمانتھا کرسٹوفوریٹی روسی سویوز راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ روس اور امریکا کے خلانورد بھی ان کے ساتھ ہیں۔سمانتھا کرسٹو فوریٹی کو لیے ایک راکٹ گزشتہ شب عالمی وقت کے مطابق رات نو بج کر ایک منٹ پر قازقستان سے اڑا تھا۔ اس راکٹ میں کرسٹو فوریٹی کے ساتھ روسی خلانورد انٹون شکاپلیروف اور امریکی خلا نورد ٹیری ورٹس بھی ہیں۔
فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے خلائی ادارے روسکوسموس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس راکٹ نے روس کے بائیکونور کوسموڈروم سے اڑان لی۔قبل ازیں امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ یہ راکٹ کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچ گیا ہے۔(جاری ہے)
اس بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ اس کی اگلی منزل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ہے۔
یہ خلانورد چھ گھنٹے کا سفر طے کر کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے جب کہ وہ وہاں آئندہ برس مئی تک قیام کریں گے۔اس راکٹ کی روانگی براہ راست نشر کی گئی جس میں ورٹس نے انگھوٹھا اٹھاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے اس سفر کے لے انہیں خاص خوراک بھی مہیا کی گئی ہے جس میں تقریبا آدھا کلو مچھلی کا اچار اور ایک ایسپریسو مشین بھی شامل ہے۔روس کے خبررساں ادارے اتا ر تا س نے خلائی اسٹیشن کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مچھلی کے اچار کے پندرہ ڈبے ہیں جن میں سے ہر ایک میں تیس گرام اچار ہے، لیکن سیب، مالٹے، ٹماٹر، جمے ہوئے خشک دْودھ کی ایک سو چالیس خوراکیں، اور چینی کے بغیر چائے (سیاہ) بھی شامل ہیں۔ خلا نوردوں کو بالآخر ایک بہتر کافی میسر آئے گی جو بیس کلو گرام وزنی اس مشین کی بدولت ممکن ہو گی جسے معروف اطالوی کافی بنانے والی لاوازا کمپنی اور خلائی خوراک بنانے میں مہارت رکھنے والی انجینئرنگ فرم آرگوٹیک نے ڈیزائن کیا۔ان دونوں کمپنیوں نے سینتیس سالہ کرسٹوفوریٹی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ محض اٹلی کی پہلی خاتون خلا نورد ہی نہیں ہیں جو خلا کے سفر پر ہیں بلکہ وہ خلائی سفر کی تاریخ میں پہلی خلانورد ہیں جو مدار میں اٹلی کی مستند ایسپریسو کا مزہ لیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.