پشاور‘ چوک ناصر خان بازار میں دھماکہ، تین دکانوں کو جزوی نقصان

پیر 24 نومبر 2014 11:42

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)پشاور کے چوک ناصر خان بازار میں دھماکہ ، تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکا م کے مطا بق یہ دھماکہ صبح ساڑھے چھ اندرون شہر کے علاقے چوک ناصر خان کے بازار میں ہوا جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رکھا گیا آئی ای ڈی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق پانچ سو گرام بارودی مواد دھماکے میں استعمال ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔