تھر ایکسپریس سے پاکستانی مسافر سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار

پیر 24 نومبر 2014 11:40

تھر ایکسپریس سے پاکستانی مسافر سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بھارتی حکام نے مونا باو ریلوے اسٹیشن پر تھر ایکسپریس ٹرین سے ایک پاکستانی مسافرکو سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعو ی کیا ہے ۔ بھا رتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی مسافر سے چار لاکھ 32ہزار مالیت کا117 گرام سونے کی برآمدگی کا دعوی ٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے کسٹم کے اسسٹنٹ کمشنر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ تھر ایکسپریس میں سامان کی چیکنگ کے دوران پاکستانی شہری جیارام کے سامان سے117گرام سونا ملا جس کی مالیت4.32لاکھ بتائی۔

جیارام پاکستان سے مونابو تک سفر کر رہا تھا۔ بھارتی حکام مسافر کی پوچھ گچھ کر رہا ہے ،تاہم سونے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :