راولپنڈی ، کوئٹہ میں گیس سلنڈر دھماکے، 1 شخص جاں بحق،10 زخمی

پیر 24 نومبر 2014 10:55

راولپنڈی ، کوئٹہ میں گیس سلنڈر دھماکے، 1 شخص جاں بحق،10 زخمی

راولپنڈی/ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) راولپنڈی کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں گیس سلنڈر دھماکے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ، کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں گیس سلنڈر دھماکا تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائشی فلیٹ میں ہوا ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے فلیٹ کے شیسے ٹوٹ گئے تاہم عمارت کے باقی فلیٹس اور دوکانیں محفوظ رہیں ۔ سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں فلیٹ میں موجود ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے مکان میں گیس بھرنے سے دھماکے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔