تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید تین پھول مرجھا گئے ، ہلاکتوں کی تعداد115 ہوگئی

پیر 24 نومبر 2014 10:55

تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید تین پھول مرجھا گئے ، ہلاکتوں کی تعداد115 ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) تھرپارکر میں آج مزید تین ننھے پہول مرجھا گئے ،54 روز میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی۔ چھاچھرو ، تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی اموات میں کمی نہیں آ سکی ، آج مزید تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

15 روز کا نومولود بچہ مشتاق ابراہیم سول ہسپتال مٹھی میں دم توڑ گیا اور چھاچھرو کے نواحی گاوں ککراڑو میں 18 ماہ کا رشید سمیجو بھی غذائی قلت سے مسلسل بیماری سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

چھاچھرو کے سیکڑوں دیہاتوں میں غذائی قلت برقرار ہے۔ آروز بڑی تعداد میں ننھے پہول مرجھا رہے ہیں مگر تھرپارکر انتظامیہ نے ریلیف کی گندم تقشیم نہیں کی ، ہزاروں گائوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ لوگ شدید پریشانی سے دو چار ہیں مگر ہنگامی بنیادوں پر تھرپارکر کے متاثرہ دیہاتوں میں صحت کی ٹیمیں مقرر نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :