اشتعال انگیز تقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پیر 24 نومبر 2014 10:50

اشتعال انگیز تقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ، شیخ رشید پر ننکانہ صاحب میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نے دائر کی تھی ۔

مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے میں جو اشتعال انگیز تقریر کی ۔ وہ ریاست سے بغاوت کے زمرے میں آتی ہے ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :