کراچی میں فائرنگ سے اے این پی رہنماء جاں بحق
اتوار 23 نومبر 2014 00:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) کراچی میں فائرنگ سے اے این پی ضلع ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیا جاں بحق ہوگئے،رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیا جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ڈاکٹر ضیا نماز پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ڈاکٹر ضیا کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ضیا کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ دوسری جانب رینجرز نے فرنٹیئر کالونی اور قائد آباد میں چھاپے مار کر 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.